گلگت بلتستان سے جلدتمام ٹیکس ختم کردئیے جائینگے،اکبرتابان

بدھ 15 نومبر 2017 11:10

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2017ء) قائم مقام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اکبرتابان نے کہاہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے عوام مطمئن رہیں جلد تمام ٹیکس ختم کر دیئے جائیں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کے روزمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گلگت سکردوروڈ اور پانچ پلوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی خواہشات کے مطابق کام کر رہی ہے ،بلتستان میںیونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کے قیام سے گلگت بلتستان کے طلبہ کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیم میسر آئے گی ،یونیورسٹی کا قیام بلتستان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پوراکر دیا ۔انہوںنے کہاکہ سکردو روڈ کی تعمیر شروع ہونے کے بعد مخالفین کے منہ بند ہو گئے جو مقررہ وقت سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگاجس کی تعمیرسے بلتستان کے چاروں اضلاع کی معیشت مضبوط ہو گی اورسیاحت کوفروغ ملے گا۔