اکشے کمار نے سلمان خان کی اٴْن ہی کی فلم’ ’نو انٹری‘‘ کے سیکوئل سے چھٹی کرادی

سلمان خان کی مسلسل مصروفیات کے باعث فلمسازوں کا سلمان کی جگہ اکشے کو انٹر کر دیا

بدھ 15 نومبر 2017 11:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2017ء) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سلو میاں کی اٴْن ہی کی فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل سے چھٹی کرادی ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت دیکھا جائے تو 90 کی دہائی کے ہیروز کا راج ہے۔ بات اگر سلمان خان اور اکشے کمار کی کی جائے تو اس وقت دونوں ہی شہرت کی اٴْن بلندیوں پر ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں اور ان دونوں کو ایک دوسرے کے بہت قریبی بھی سمجھا جاتا ہے لیکن اب اکشے نے سلو میاں کو ان کی کامیاب فلم کے سیکوئل سے آؤٹ کرادیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2005 میں بننے والی فلم ’نو انٹری ‘ نے ریکارڈ کمائی کی تھی، اس کی کامیابی کے بعد ہی فلم سازوں نے فلم کا سیکوئل ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا تھا، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2007 میں ہونا تھا جس میں سلمان اپنے پرانے کردار میں نظر آتے لیکن سلمان خان کی مسلسل مصروفیات کے بعد اب فلمسازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ’’نو انٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان کی جگہ اکشے کمار ہوں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان اور اکشے کمار اچھے دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ’مجھ سے شادی کروگی‘، ’جانے من‘،’ تیس مار خان‘جیسی کئی مشہور فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :