پارٹی صدارت کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوچکی ہے،

عدالت پارلیمنٹ کے قانون کو معطل نہیں کرتی کالعدم قرار دیتی ہے چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے کیس میں ریمارکس

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

پارٹی صدارت کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوچکی ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2017ء) چیف الیکشن کمیشن جسٹس (ر) سردار رضا خان نے کہا ہے کہ پارٹی صدارت کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوچکی ہے، عدالت پارلیمنٹ کے قانون کو معطل نہیں کرتی کالعدم قرار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نوازشریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کے لیے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت ہوئی، وکیل عوامی تحریک نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کل الیکشن کمیشن کی کچھ شقیں معطل کردیں، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی صدارت کے حوالے سے آئینی ترمیم ہوچکی ہے، عدالت پارلیمنٹ کے قانون کو معطل نہیں کرتی، کالعدم قراد دیتی ہے، الیکشن کمیشن نے مزید سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی۔