جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ ،

وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ منظوری دیدی ، نوٹیفکیشن جاری

بدھ نومبر 12:15

جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) پنجاب حکومت نے جاتی امراء کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس کا درجہ دیدیا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اس اقدام کی باقاعدہ منظوری دیدی ، متعلقہ محکمے نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاتی امراکو چیف منسٹر کمیپ آفس ڈکلیئر کردیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے باقاعدہ منظوری دیدی ، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،تمام تراہم اجلاس جاتی امرا میں منعقد کیے جاتے تھے، تمام صوبائی وزرا اور سیکریٹریز کے اجلاس جاتی امرا میں بلائے جاتے تھے، جس پر تنقید کی گئی تھی،اور کچھ وکلاء اس اقدام کو ہائی کورٹ میںچیلنج کرنا چاہتے تھے، اس لیے چیف منسٹر کے خصوصی احکامات پر جاتی امرا کو چیف منسٹر کیمپ آفس ڈکلیئر کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :