پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان 17نومبر کو بھارتی حریف کے مقابل ہونگے

بدھ 15 نومبر 2017 12:15

پاکستانی مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان 17نومبر کو بھارتی حریف کے ..
منامہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2017ئ) پاکستان کے مکس مارشل آرٹس فائٹر حید ر فرمان 17نومبر کو بحرین میں ہونے والی کنگڈم آف چیمپئنز کے بریو 9ایونٹ میں بھارتی حریف کے مر د مقابل آئیں گے ۔

(جاری ہے)

21سالہ حیدر فرمان نے اب تک 6پروفیشنل فائٹس میں سے 4میں کامیابی حاصل کی ہے اور 2میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،فرمان کی اگلی لڑائی اب روایتی حریف بھارت کے عاطف محمود کے خلاف ہے اور دونوں کھلاڑی اب 17نومبر کو خلیفہ سپورٹس کمپلیکس ،بحرین میں ان ایکشن ہوں گے ۔

دونوںممالک کے شہریوں میں اس فائٹ کو لیکر بہت جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے اور مکسڈ مارشل آرٹس کے مداح بھی روایتی حریفوں کے مابین اس لڑائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ حیدر فرمان اس وقت بریو کمبیٹ فیڈریشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں ۔