چوہدری رحمت علی کا120واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

بدھ 15 نومبر 2017 13:58

چوہدری رحمت علی کا120واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2017ء) پاکستان نام کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کا120واں یوم پیدائش کل(جمعرات) کو منایا جائے گا۔ بھر میں مسلم لیگ سمیت سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اورتعلیمی اداروں میںخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین و مقررین اس عظیم رہنما کی ملک و ملت کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک پاکستان کی اہم شخصیت چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیاانہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں ۔ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا ا نہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا ۔چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میںدفن کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :