سرحد چیمبر کا ایف بی آر کی جانب سے افغانستان ایکسپورٹ اور امپورٹ ہونیوالے مال کی کلیئرنس کیلئے جاری کردہ ڈاکو منٹیشن لسٹ پر تحفظات
پہلے ہی پاکستان ،افغانستان کی باہمی تجارت ڈھائی ارب ڈالر سے کم ہوکر 700 ملین ڈالرپر آگئی ہے ،غیر ضروری ڈاکو منٹیشن کی طلبی سے ایکسپورٹ کا عمل مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے ، ایف بی آر کے ماتحت ٹیکس محکمے بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کریں ، مسائل نہ ہوئے تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا ،زاہد شنواری
بدھ 15 نومبر 2017 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل ،ْفرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر اور پاک افغان جائنٹ چیمبر کے ڈائریکٹر ضیاء الحق سرحدی ،ْ پاک افغان جائنٹ چیمبر کے نائب صدر فیض محمد فیضی ،ْ طورخم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر شنواری ،ْجابر خان ،ْ عبدالرئوف شاہ ،ْ شجاع محمد ،ْ ایم ریاض ،ْ خطاب جان ،ْ شاہ مسافر ،ْ محمد اکرم ،ْ ایچ ولی خان ،ْ حاجی اعظم ،ْ عامر جمال ،ْ حاجی طاہر خان ،ْ جمشید ،ْ آفتاب احمد ،ْ زاہداللہ ،ْ امجد علی ،ْ عبدالعلی ،ْ نصیت اللہ ،ْ عالمزیب ،ْ ہدایت اللہ ،ْ محمد تیمور ،ْ محمد ریاض ،ْ ایچ ظہیر اللہ اور نظیم گل بھی موجود تھے۔
طورخم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ناصر خان شنواری نے سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کو بتایا کہ افغانستان ایکسپورٹ کے لئے کلکٹریٹ کسٹمز پشاور نے جو ڈاکو منٹیشن لسٹ جاری کی ہے اُس کے تحت ایکسپورٹ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری ڈاکو منٹیشن کی طلبی سے ایکسپورٹ کا عمل تقریباً ختم ہوچکا ہے اور بمشکل 2 ڈھائی سو گاڑیاں ایکسپورٹ ہو رہی ہیں جبکہ اس سے قبل روزانہ 1800 گاڑیاں افغانستان مال لیکر جاتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان ایکسپورٹ ہونیوالے مال کے لئے ایتھورائزیشن لیٹر ،ْ پروف آف پیمنٹ ،ْ ٹریڈ ایگریمنٹ ،ْ گریڈنگ اینڈ مارکیٹنگ سرٹیفیکیٹ ،ْ ممبرشپ رجسٹریشن ،ْ سرٹیفیکیٹ آف اوریجن ،ْ کاپی آف سی این آئی سی ،ْ پیتھوسینٹری سرٹیفیکیٹ ،ْ اینیمل کورنٹائن سرٹیفیکیٹ ،ْ آئی پی او رجسٹریشن آف بینک اور امپورٹ کے لئے ایتھورائزیشن لیٹر ،ْ افغانستان سے سرٹیفیکیٹ آف اوریجن ،ْ پیتھوسینٹری سرٹیفیکیٹ ،ْ ایفلاٹاکسن سرٹیفیکیٹ اور افغانی ایکسپورٹر کے ساتھ پاکستانی امپورٹر کے ایگریمنٹ کی طلبی پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے صدر سے مسائل کے حل کیلئے چیمبر کی سطح پر اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ۔ انہوں نے طورخم بارڈر پر بزنس کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا نوٹس لینے کی سفارش بھی کی ۔ سرحد چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے طورخم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے گذارشات سے اتفاق کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر تجارت ،ْ سیکرٹری تجارت ،ْ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ایف بی آر کے چیئرمین سے فوری رابطہ کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد انہوں نے وفاقی وزیر تجارت ،ْ سیکرٹری تجارت اور ایف بی آر کے چیئرمین کو خط لکھا ہے اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر دانشمندانہ اقدامات سے پاکستان اور افغانستان کے مابین ایکسپورٹ کا عمل متاثر ہو رہا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو ہو رہا ہے ۔ انہوں نے ایجنٹس حضرات کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پہلے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائیگا ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.