Live Updates

حلقہ بندیوں سے متعلق اہم بل کی منظوری ،خورشید شاہ ، عمران خان ، جمالی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم ارکان غیر حاضر

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایوان میں موجود ، بل کی منظوری یں پیش پیش رہے

جمعرات 16 نومبر 2017 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2017ء) قومی اسمبلی سے حلقہ بندیوں سے متعلق اہم بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، عمران خان ، میر ظفراللہ جمالی اور مولانا فضل الرحمان سمیت کئی دیگر اہم ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل کی کثرت رائے سے منظوری دے دی تھی تاہم اس اہم موقع پر اہم ارکان قومی اسمبلی سے غیر حاضر رہے ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سندھ میں اپنی مصروفیات ہونے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی حسب معمول اجلاس میں نہ آئے ، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی بھی پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث شریک نہ ہوئے ۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر اجلاس میں شرکت نہ کر سکے تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایوان میں پورا وقت موجود رہے اور بل کی منظوری میں بھی پیش پیش رہے ۔ عمران خان ایوان میں نہ آئے لیکن ان کی پارٹی نے بل کے حق مین ووٹ دے کر بل کی منظوری میں اپنا کردار ادا کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات