نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائیگا، شیخ رشید

جمعہ 17 نومبر 2017 15:09

نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائیگا، شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہو جائیگا اور مسلم لیگ (ن) کی شاہد خاقان عباسی قیادت کرسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر ضروری ہے کہ الیکشن شفاف ہوں ،ْمیں عمران خان کا ساتھی ہوں اگر وہ کہتے ہیں کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں گے تو میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے 188 اراکین قومی اسمبلی میں سے ایسے 50 اراکین کی لسٹ دے سکتے ہیں جو (ن) لیگ کے ہوتے ہوئے بھی فاصلے پر ہیں۔انہوںنے کہا کہ وہ جان دے دیں گے لیکن راولپنڈی کی آواز اور ضمیر کو دبنے نہیں دیں گے جبکہ لوگ اس بات پر ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحق ڈار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار اعترافی بیان دے کر منی لانڈرنگ کے ڈر سے بھاگے ہوئے ہیں اور وہ اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ(ن) لیگ کی شاہد خاقان عباسی قیادت کر سکتے ہیں جبکہ نواز شریف کا نام پاکستان کی سیاست سے ختم ہوجائے گا۔سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مہاجر بہت سمجھدار، محب وطن اور پڑھے لکھے لوگ ہیں جبکہ مہاجر جس کو ووٹ دیں گے کراچی اٴْسی کا ہوگا۔