کراچی،اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میںاسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں مکمل

جمعہ 17 نومبر 2017 15:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میںکراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے 108 مقامات کو حساس قرار دے کر نگرانی شروع کر دی ہے، رینجرز کے ریزرو دستے بھی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیوں میں شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹریٹ کرمنلز کے پسندیدہ مقامات پر کارروائیوں کے لئے ہاٹ سپاٹس کی درجہ بندی بھی کر لی۔ ضلع شرقی، ملیر اور کورنگی کے 21 مقامات، وسطی اور غربی کے 18 مقامات، ضلع جنوبی کے 19 مقامات کو پہلے درجے میں کارروائیوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

جبکہ دوسرے درجے میں ضلع جنوبی کے 3، ضلع ملیر، کورنگی اور ملیر کے 12 مقامات اور ضلع وسطی اور غربی کے 9 مقامات شامل کئے گئے ہیں۔اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیوں کے لئے رینجرز کی ریگولر فورس کے ساتھ ریزرو دستے بھی سڑکوں پر موجود رہیں گے۔ شہر کے 108 مقامات پر سنیپ چیکنگ اور مشکوک افراد کی تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :