انسان کے آبائو اجداد کا تعلق افریقا نہیں بلکہ ایشیا سے تھا، تحقیق
جمعہ 17 نومبر 2017 15:48
(جاری ہے)
یہاں سے یہ لوگ افریقا کی جانب روانہ ہوئے جہاں یہ لوگ مقامی آبادی کے ساتھ گھل مل گئے۔
ہجرت کرنے والوں اور مقامی آبادی کے ملاپ سے پیدا ہونے والی نسل کی وجہ سے ہی ہومو سیپئنز کا ارتقا عمل میں آیا یعنی کہ جدید انسان کے ڈی این اے میں ایشیائی اور افریقی آبائو اجداد کے ڈی این اے کی باقیات شامل ہیں۔ کئی ماہرین کی رائے ہے کہ جدید دور کا انسان نے دو لاکھ سال قبل افریقا میں پھلنا پھولنا شروع کیا، اس رائے کی وجہ ان علاقوں سے برآمد ہونے والے فاسلز اور دیگر شواہد تھے۔ جدید انسانوں کے ڈی این اے کے نمونوں کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم سب اس واحد گروپ کی نسل میں سے ہیں جو ایک لاکھ 20 ہزار سال قبل افریقا سے دنیا کے مختلف حصوں میں پھیل گیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہماری جین میں افریقا میں موجود افراد سے بھی قبل کے انسان کی جین موجود ہے ماسوائے ان کے جنہوں نے یہ جین نینڈرتھال اور دیگر انسانوں کے درمیان ہونے والے ملاپ سے حاصل کی تھی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ چین سے برآمد ہونے والی یہ ڈھائی لاکھ سال پرانی کھوپڑی مکمل ہے اور اپنی درست حالت میں ہے۔ 1978 میں کھوپڑی ملنے کے بعد 1979 میں ماہرین نے رائے پیش کی تھی کہ ممکنہ طور پر یہ کھوپڑی جدید دور کے انسانوں (ہومو سیپئنز) کی بجائے قدیم دور کے انسانوں ہومو اریکٹس کی ہو سکتی ہے تاہم امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز بیجنگ کے ماہرین نے تمام پرانی آرا کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے برآمد ہونے والی کھوپڑی کم و بیش ویسی ہی ہے جیسی 1960 میں مراکش کے علاقے جبل ارحود کے ایک غار سے برآمد ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
تائیوان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں
-
سعودی عرب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان
-
مودی نے مسلم دشمنی کی حد پار کردی، بھارتی مسلمانوں کو گٴْھس بیٹھیے قرار دیدیا
-
امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پرپابندی کا فیصلہ
-
مودی دور میں کرپشن اورغیر مساوی تقسیم میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ،دی گارڈین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.