مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان پر آج بھی قائم ہے ‘مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے

مسلم کانفرنس کے ، قائمقام صدر وسابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال کا پارٹی کارکنون سے بات چیت

جمعہ نومبر 15:49

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے ، قائمقام صدر وسابق وزیر مرزا محمد شفیق جرال نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ریاست کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو تحریک آزادی کشمیر اور نظریہ الحاق پاکستان پر آج بھی قائم ہے مسلم کانفرنس کا ہر کارکن کشمیر کی تحریک آزادی اور دفاع پاکستان کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے ‘ریاست کی سب سے بڑی جماعت ہے مسلم کانفرنس ایک ماں کا درجہ رکھتی ہے،عوام کے جان و مال اور ان کے حقوق کیلئے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے شاندار کردارادا کیا آزاد کشمیر کے عوام لاڑکانہ اور رائیونڈ کی پالیسیوں سے تک آ چکے ریاست کو سابق حکومت نے خوب لوٹ لیا آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنان پاک فوج کی پشت پر پاکستان کے استحکام اور تحریک آزاد کشمیر کیلئے اپنا جاندار کردارادا کرتے رہیں گئے ان خیالات کا اظہار آل انہوں نیمسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کے کارکنون سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفہدجرال ،انشاء رفیق ودیگر بھی موجود تھے ۔مرزا محمد شفیق جرال نے کہا کہ مسلم کانفرنس نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جو وژن کشمیر بنے گا پاکستان دیا پوری آب وتاب کے ساتھ اپنی منزل کی جانب روادواں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی برادری جنوبی ایشیا میں جاری اس پر امن جدو جہد اور اپنے کئے گئے وعدے حق خودرادیت دلانے میں روایتی چشم پوشی کو چھوڑ دے ۔

کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کے مسائل کے حل تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گئے ۔ انہوںنے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کا مقصد صرف اور صرف کشمیریوں کو آزاد سے ہمکنار کروانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم کانفرنس گزشتہ ستر سالوں سے کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنی جدوجہد کر رہی ہے جب تک کشمیریوں کو آزادی کی شمع سے روشناس نہیں کروا دیتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

متعلقہ عنوان :