ضبط شدہ قیمتی جڑی بوٹی کی ضابطہ کے تحت نیلام کیا گیا ،حاصل ہونیوالی رقم سرکار ی خزانہ میں جمع کروا دی گئی ، ترجمان محکمہ جنگلات آزاد کشمیر

جمعہ 17 نومبر 2017 15:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء)محکمہ جنگلات آزادکشمیرکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات آزادکشمیرنے واضح کیا ہے کہ ضبط شدہ قیمتی جڑی بوٹی کی ضابطہ کے تحت نیلام کیا گیا اور حاصل ہونے والی رقم مبلغ 21لاکھ روپے خزانہ سرکار میں جمع کروا دی گئی جمعہ کے روز ترجمان محکمہ جنگلات آزادکشمیرنے کہا کہ نیلم ویلی میں گذشتہ دنوںسمگل شدہ جو جڑی بوٹی ضبط کی گئی تھی جس میں مختلف اقسام کی جڑی بوٹیاں شامل تھیں کا وزن /درجہ بندی باموجودگی انتظامیہ /پولیس /جنگلات کے حکام کرتے ہوئے باقاعدہ فہرست مرتب کی گئی اور جملہ جڑی بوٹی یوٹی گودام اٹھمقام منتقل کردی گئی تھی۔

یہ جملہ جڑی بوٹی مقداری 983کلو گرام تھی جس میں کوڑ کٹگی ،جنگلی تھوم ،اتیس پتیس ،کٹھ وغیرہ شامل تھی ۔

(جاری ہے)

ازاں بعد محکمہ جنگلا ت کے اعلیٰ حکام پر مشتمل قائم شدہ انکورائری کمیٹی نے بھی از خود ملاحظہ کی۔ چنانچہ جملہ جڑی بوٹی حالیہ و سابقہ منضبطہ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا جو قاعدے کے مطابق میں اخبارات میں مشتہرگی کے بعد مورخہ 07-11-2017کو نیلام عام کی گی ۔

ان جڑی بوٹیوں کی نیلامی سے سرکار کو مبلغ 21لاکھ روپے کا فائدہ ہوا جملہ رقم خزانہ سرکار داخل ہوچکی ہے۔اس میں کوئی صداقت نہ ہے کہ کسی سابق وزیرحکومت کے فرنٹ مین کا کوئی عمل دخل ہے محکمہ کے آفیسران /عملہ ایسی جملہ من گھڑت بے بنیاد ،جھوٹی اور فرضی خبروں کی نفی کرتے ہیں جملہ کاروائی نیلامی وغیرہ مفاد سرکار اور مروجہ قواعد و ضوابط کے عین مطابق محکمہ کی جانب سے تشکیل کردہ نیلام کمیٹی کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی تھی یہ نیلامی کا جملہ عمل انتہائی صاف شفاف اور مروجہ قواعد کے مطابق نیک نیتی سے عمل میں لایا گیا جس میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش نہیں ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سارے معاملے کو وزیرجنگلات سردار میر اکبر خان،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی اور ناظم اعلیٰ جنگلات ذاتی طور پر مانیٹر کررہے تھے۔