لوگ پی ٹی آئی جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں،پیپلز پارٹی

جمعہ 17 نومبر 2017 15:59

لوگ پی ٹی آئی جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں،پیپلز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں،پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے، اگر اسحاق ڈار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو اس پر فیصلہ کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ احتجاج کرے، حکومت کو چاہیے تھا کہ دھرنے کے حوالے سے کوئی ایسا پلان بناتی کہ عام آدمی کو تکلیف نہ ہو، حکومت کو چاہیے کہ دھرنے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو اس پر فیصلہ کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے، لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں۔