قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ،

الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، حکومت کمزور نہیں جب تک اسکے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ نومبر 16:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ، الیکشن وقت ہونے چاہیں حکومت کمزور نہیں جب تک حکومت کے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات کا کسی کو فائدہ نہیں ،الیکشن وقت پر ہونے چاہیں، حکومت چاہے تو قبل ازوقت انتخابات کروا سکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کمزور نہیں ، کمزور ہوتی توظاہر ہوجاتا،جب تک حکومت کے پاس اکثریت ہے وہ مضبوط ہے، انھوں نے کہا کہ کالیں رانا ثناء اللہ کو آئی ہیں، ہمیں نہیں آتیں،رانا ثناء اللہ کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :