روہنگیا بحران، جاپانی وزیر خارجہ کل بنگلہ دیش جائیں گے

روہنگیا مہاجرین کو درپیش مشکل حالات کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی،تارو کونو

جمعہ 17 نومبر 2017 16:05

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو کل ہفتہ کو بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا پہنچیں گے جہاں وہ اپنے اس دورے کے دوران اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب ابو الحسن محمود علی کے ساتھ روہنگیا مہاجرین کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کے بعد کی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

اس دورے کے حوالے سے تارو کونو کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کو درپیش مشکل حالات کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جاپانی وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ کوکس بازار میں قائم ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کا بھی دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :