صومالیہ میں امریکی فوجی کارروائیوں میں اضافہ،ڈرون حملوں میں متعدد جہادی مارے گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 16:08

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فوج نے اپنے عسکری آپریشنز میں اضافہ کر دیا،ڈرون حملوں میں متعدد جہادی مارے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں امریکی فوج نے اپنے عسکری آپریشنز میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اس تناظر میں القاعدہ سے وابستہ جہادی گروپ الشباب اور دوسرے جہادیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس کے دوران اب تک جہادیوں پر مجموعی طور پر 28 ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے صرف پندرہ حملے پہلی ستمبر کے بعد کیے گئے ہیں۔ الشباب پر آخری مرتبہ دو ڈرون حملے رواں ماہ تین نومبر کو کیے گئے تھے۔ سن 2016 میں امریکی فوج کی جانب سے صرف پندرہ ڈرون حملے الشباب کے جہادیوں پر کیے گئے تھے۔ یہ تفصیلات لندن میں قائم بیورو آف انویسٹیگیٹو جرنلزم نے جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :