ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد شدید سیلاب، 5 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ ،10 ہزار مکانات تباہ

جمعہ نومبر 16:08

پورٹ پرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) کریبیئن ملک ہیٹی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد شدید سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی جس کے باعث 5افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد لاپتہ ہیں اور10 ہزار مکانات کو شدید تباہی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ہیٹی کے شہری تحفظ کے محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ زوردار بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے نقصانات کا یہ ابتدائی اندازہ ہے کیونکہ مختلف علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔ اس محکمے نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ جنوبی ہیٹی کا ہے اور سیلابی پانی تیسرے بڑے شہر کیس میں داخل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :