راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش، پہاڑوں پر برف باری اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

جمعہ 17 نومبر 2017 16:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی (شمس آباد10، چکلالہ 07)،مری 06،لاہور (سٹی 06،ائیر پورٹ 05)، قصور 05، منگلا، جہلم، گوجرانوالہ01، اسلام آباد میں (بوکرہ،سیدپور07، گولڑہ06، زیرو پوائنٹ 03)، خیبرپختونخوا میں کاکول، سیدو شریف06، پارہ چنار، بالاکوٹ 02،کشمیر میں مظفرآباد 05، گڑھی دوپٹہ 04 ، راوالاکوٹ03 اور کوٹلی میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ،مردان، پشاور،کوہاٹ،راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اس دوران راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت:قلات سکردو میں منفی 04 جبکہ کوئٹہ اور کالام میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :