وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم کی ملاقات، تحریک آزاد ی کشمیر، آزاد خطہ کی تعمیر و ترقی اور تارکین وطن کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال
سجاد کریم کشمیریوں کے سفیر ہیں،یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے انہوں نے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں،راجہ محمد فاروق حیدر
جمعہ 17 نومبر 2017 16:12
(جاری ہے)
یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ویک کا انعقاد سجاد کریم اور ان کی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے۔
کشمیر ویک کی میزبانی سجاد کریم نے احسن انداز میں نبھائی۔ سجاد کریم سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر حکومت آزاد کشمیر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے آزاد کشمیر کی تام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی مشاورت سے ایک جاندار لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کوشاں ہے۔مسئلہ کشمیر اور کشمیر پر آزاد کشمیر کی ساری قیادت اور عوام کا ہی موقف ہے جو آل پارٹیز حریت کانفرنس کا ہے۔ اس موقع پر ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جاندار اقدامات کو سراہا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور اس کی قابض فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو یورپ سمیت دنیا بھر میں بے نقاب کرنے اوراقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.