فٹ بال ریفری کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا

جمعہ نومبر 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فٹ بال ریفری کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح ہال ، اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے کورس کا افتتاح اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے کیا، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان، سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اورکورس کوآرڈینیٹر رانا تنویراحمد بھی موجود تھے، کورس میں راولپنڈی اسلام آباد کے 25 شرکاء شرکت کر رہے ہیں، جن کو فیفا ریفریز محمد امین اور ارشاد الحق کے علاوہ قومی ریفری چمن خان فٹ بال کے قوانین پر لیکچرز دے رہے ہیں، یہ کورس پرسوں اتوار تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔