سینئروزیرچوہدری طارق فاروق کایورپی یونین کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدرکریم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

جمعہ 17 نومبر 2017 16:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) آزادکشمیر حکومت ریاست جموںوکشمیرکے سینئروزیر،وزیرفزیکل پلاننگ، ہائوسنگ، زراعت ولائیوسٹاک چوہدری طارق فاروق نے یورپی یونین کے ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدرکریم کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ سینئروزیر چوہدری طارق فاروق معزز مہمان کے آنے سے قبل ہال میں موجود افراد سے فرداًفرداً جاکرملے اور انھیں خوش آمدید کہا۔

اس تقریب میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ، جموںوکشمیرلبریشن لیگ، پاکستان تحریک انصاف، آل جموںوکشمیرمسلم کانفرنس سمیت دیگرجماعتوں کے اکابرین ، ممبران اسمبلی، سابق امیدواران اسمبلی، چیمبرآ ف کامرس، انجمن تاجراں، وکلاء، صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آزادکشمیرکے سینئروزیر چوہدری طارق فاروق نے ممبریورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجاد حیدرکریم کاکارکنان کے ہمراہ والہانہ استقبال کیا۔

ممبریورپی پارلیمنٹ ڈاکٹرسجادحیدرکریم جب تقریب میں پہنچے تو شرکاء نے کھڑے ہوکران کااستقبال کیا۔ سینئروزیرمعزز مہمانوںسے ان کاتعارف کرواتے رہے ۔ اسٹیج پرمختلف جماعتوں کے سینئرراہنما ، ممبران اسمبلی بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈائریکٹر جنرل کشمیرلبریشن سیل فداحسین کیانی نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں سیاسی اختلافات کوبالاطاق رکھتے ہوئے جملہ سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں نے بھرپورشرکت کی۔

متعلقہ عنوان :