سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا‘میرپور میں سپیشل اکنامک زون کے قیا م سے ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا

آزاد کشمیر کی وزیر صنعت و حرفت و معدنی وسائل محترمہ نورین عارف کا بریفنگ کے دوران اظہار خیال

جمعہ نومبر 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) آزاد کشمیر کی وزیر صنعت و حرفت و معدنی وسائل محترمہ نورین عارف نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔میرپور میں سپیشل اکنامک زون کے قیا م سے ترقی کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹریٹ صنعت و حرفت میں دی جانے والی بریفنگ میں کیا جس میں سیکرٹری صنعت و حرفت طارق مسعود خان نے بتایا کہ میرپور میں سپیشل اکنامک زون کیلئے ایک ہزار ایکڑ سے زائد اراضی حاصل کی گئی ہے ۔

جو دوحصوں 178ایکڑ اور 903ایکڑ پر مشتمل ہے یہ سی پیک کا آزاد کشمیر میں بڑا پراجیکٹ ہے جو چائینیز پراجیکٹس کا حصہ ہے اس سلسلے میں منظور شدہ پی سی ون کی لاگت 20ملین ہے اکنامک زون کے مین گیٹ تک سہولیات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں ہمارا ایک بھی پی سی ون نہیں تھا اب7پی سی ون اے ڈی پی میں شامل کئے گئے ہیں سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر کی جانب مبذول کر نے کیلئے حکومتی پالیسی کی روشنی میں وزیر اعظم کی ہدایات کیمطابق ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی دریافت شدہ معدنی وسائل کی نمائش کیساتھ نیلامی کے شفاف انتظامات کئے جاتے ہیں۔

تاکہ ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے جبکہ جاریہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کیساتھ محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :