اے کے ایم آئی ڈی سی کے زیر اہتمام مظفرآباد میں قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش کا آغاز

جمعہ نومبر 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) اے کے ایم آئی ڈی سی کے زیر اہتمام مظفرآباد میں قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش کا آغازوزیر صنعت و حرفت محترمہ نورین عارف نے سیکرٹری صنعت و حرفت طارق مسعود خان کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا انہوں نے نمائش کا معائنہ کیا اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر حکومت نورین عارف نے نمائش کے بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ترقی ،نیک نامی،ریونیو میں اضافے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

تاکہ حکومتی پالیسی کی روشنی میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔قیمتی پتھروں کی دو روزہ نمائش میں بیرونی سرمایہ کاروں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور دلچسپی کاا ظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے ایک احسن اقدام قرار دیا ۔نمائش میں روبی،یاقوت ،زمرداور دیگر قیمتی پتھروں کے خوبصورت سٹال لگائے گئے تھے۔جبکہ سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔