نیلم سے اربوں روپے کی معدنیات کی چوری کی جارہی ہے ‘ضلع نیلم کے بنیادی سہولیات کیلئے احتجاج کرنیوالے شہریوں فی الفوررہا کیا جائے

چیئرمین کنونینگ کمیٹی جموں کشمیر ورکرزپارٹی رضوان کرامت ‘حسیب حیدر سمیت دیگر کا مذمتی اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 16:13

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ضلع نیلم کے بنیادی سہولیات کے لیے احتجاج کرنیوالے شہریوں فی الفوررہا کیا جائے ،نیلم سے اربوں روپے کی معدنیات کی چوری کی جارہی ہے جبکہ DHQہسپتال میں نہ ادویات ہیں نہ ڈاکٹر ز ، ماہانہ فکس بجلی کے بل ، مچھلی پکڑنے پر پابندی کا خاتمہ ، روڈز کی پختگی ، روزگار کی فراہمی ، پانی کی فراہمی کا مطالبہ، جیسے بنیادی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والوں کو زدوکوب کرنا ، جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں میں ڈالنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین کنونینگ کمیٹی جموں کشمیر ورکرزپارٹی رضوان کرامت ، ممبران CCراشد محمود ایڈووکیٹ ، خاور شریف ایڈووکیٹ ،انجینئر عرفان السلام،انجینئر ارسلان شبیر،حسیب حیدر سمیت دیگر نے مذمتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیادی حقوق سے محرومی کا ازالہ گرفتاریاں کرنے سے نہیں ہوسکتا اگرگرفتا ریاںاور جھوٹے مقدمات سے بنیادی سہولیات مہیا ہونا ہوتی تو یہ مسائل نہ ہوتے ۔حکمران عوام دشمنی سے لوگوں کی بھوک کو نہیں مٹا سکتے ۔بنیادی سہولیات کا مسئلہ یہ سہولیات مہیا کرنے سے ہی حل ہوگا نہ کہ جھوٹے مقدمات درج کرنے سے۔ رہنمائوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کونسل درنسل لوٹ مارکا نشانہ بنا یا جارہا ہے جبکہ بدلے میں کوئی ایک سہولت بھی نہیں دی جارہی ۔ آزاد کشمیر سے حاصل ہونے والی آمدن کا اگر 10فیصد بھی عوام کی بہتری پے لگا یا جاتا تو یہاں کے حالات بہت مختلف ہوتے ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلع نیلم کے عوام کے مطالبات پورے کیے جائیں اور غیر مشروط طور پر شہریوں کو رہا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :