Live Updates

عمران خان کا ترقیاتی پراجیکٹس کےاشتہاروں میں فوٹوشاپ تصاویرلگانے کا نوٹس

محکمہ اطلاعات سےایمبولینس کی فوٹوشاپ تصویرلگانے پر جواب طلب کرلیا،آئندہ فوٹوشاپ تصویرنہیں لگائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 نومبر 2017 16:10

عمران خان کا ترقیاتی پراجیکٹس کےاشتہاروں میں فوٹوشاپ تصاویرلگانے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ترقیاتی پراجیکٹس کے اشتہاروں میں فوٹو شاپ تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا، ایمبولینس کی فوٹوشاپ تصویرلگانے پرمحکمہ اطلاعات سے جواب طلب کیاہے،آئندہ فوٹوشاپ تصویرنہیں لگائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کی اشتہاروں میں جومہم چل رہی ہے ۔

ان میں فوٹوشاپ تصویریں لگا کردکھایا جارہا ہے۔ جیساکہ سوشل میڈیاپر مردان ایئرپورٹ اور کچھ گاڑیوں کی تصاویرپرتنقید کی جارہی ہے کہ یہ فوٹوشاپ تصاویرہیں۔جس پرعمران خان نے کہاکہ ہم اس کاسختی سے نوٹس لیاہے۔ میں ایک ایمبولینس فوٹوشا پ تصویرکاپتا چلاتومحکمہ اطلاعات سے اس کانوٹس کیاہے۔

(جاری ہے)

یہ بالکل آئندہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لیکن جو بھی ہمارے پراجیکٹس ہیں وہ سب سامنے ہیں ہم نے درخت لگائے اس کاہم نے کہا کہ جس نے بھی ہمارے درخت دیکھنے ہیں ہم گاڑی دیں گے وہ خود جاکردیکھیں کہ ہم نے کتنے درخت لگائے ہیں۔

جبکہ ہمارے درختوں کاپراجیکٹس ڈبلیو ڈبلیوایف نے آڈٹ کیا ہواہے۔ واضح رہے سووشل میڈیاپرعمران خان کے خلاف مہم چل ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت اپنے اداروں کی ویب سائٹس اور اشتہاروں میں ترقیاتی پراجیکٹس کی فوٹوشاپ تصاویرلگائی جاتی ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :