سندھ ہائی کورٹ، ملیر اور گلستان جوہر میں 124 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانتوں کی توثیق کردی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:51

سندھ ہائی کورٹ، ملیر اور گلستان جوہر میں 124 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر اور گلستان جوہر میں 124 ایکڑ اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث 2 ملزمان کی ضمانتوں کی توثیق کردی۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ملیر اور گلستان جوہر میں 124 ایکڑ غیر قانونی زمین الاٹمنٹ سے متعلق ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم جاوید،اقبال غنی بلڈر اور دیگر کی ضمانتوں میں توثیق کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے 10 جنوری 2018 تک رپورٹ طلب کرلی۔

نیب کے مطابق ملزموں کے تفتیش مکمل ہوچکی اب معاملہ تحقیقات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ملزموں نے سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچایا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے تحقیقات کے لئے مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :