سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم دادو کے 460 ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق سندھ حکومت کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی

جمعہ 17 نومبر 2017 16:51

سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم دادو کے 460 ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم دادو کے 460 ملازمین کو برطرف کرنے سے متعلق سندھ حکومت کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محکمہ تعلیم دادو میں مختلف عہدوں پر 460 ملازمین کی تقرریوں سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکومت کو ملازمین کی برطرفی کے خلاف جواب کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ محکمہ تعلیم میں 460 ملازمین کو نائب قاصد اور دیگر اسامیوں پر بھرتی کیا گیا۔ ہمیں 2011 سے 2013 تک باقاعدگی سے تنخواہ ملتی رہی۔ 2 سال ملازمت کے بعد کہا گیا تقرری جعلی ہے۔ ملازمت بحال اور تنخواہیں جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :