’’کنگز آف کر پشن ‘‘ملک اور جمہوریت پر بوجھ بن چکے ہیں‘چوہدری محمدسرور

احتساب کوانتقام کہنے والی (ن) لیگ کے پاس لوٹی رقوم واپس لانے کے سواکوئی آپشن نہیں ‘ تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ کر پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ، کارکنان سے گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 20:06

’’کنگز آف کر پشن ‘‘ملک اور جمہوریت پر بوجھ بن چکے ہیں‘چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ’’کنگز آف کر پشن ‘‘ملک اور جمہوریت پر بوجھ بن چکے ہیں ،عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کو گالیاں دینے والے ملک، جمہوریت اور عوام کے دشمن ہیں قوم انکو معاف نہیں کر یگی، احتساب کوانتقام کہنے والی (ن) لیگ کرپشن اور لوٹ ما ر کا حساب نہیں دینا چاہتی مگر اب انکے پاس لوٹی رقوم واپس لانے کے سواکوئی آپشن نہیں، تحر یک انصاف نے ملک میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ کر پاکستان کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے ۔

پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان آج جن بھی مسائل کا شکار ہے انکی بنیادی وجہ صرف اور صرف کر پشن ہے مگر جب سے ملک میں (ن) لیگ کے لوگ انصاف کے کٹہرے میں آنا شروع ہوئے ہیں وہ خود کو بچانے کیلئے عدلیہ سمیت ملک کے دیگر قومی اداروں پر تنقید کر کے ملک میں جمہوریت اور اداروں کو کمزور کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کو چاہیے وہ اداروں پر حملہ آوار ہونے کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں گے اگر انکا دامن صاف ہوگا تو وہ عدالتوں سے بری ہوجائیں گے ورنہ جیل ہی انکا مقدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کے نہ صرف تاحیات سیاست میں حصہ لینے پر پابندی ہونی چاہیے بلکہ ایسے لوگوں کو آئین وقانون کے مطابق عبر ت کا نشانہ بھی بنایا جائے تاکہ کسی کو پاکستان میں لوٹ مار کر نے کی جرات نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :