مولانا خادم حسین رضوی سیاسی پنڈتوں کے ہتھے چڑھ گئے
مذہبی مطالبات تسلیم ہونے کے بعد سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور گرفتاری کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو منتیں کرنیکا انکشاف وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی معاملے پر طویل روپوشی کے بعد آخر کار سامنے آ گئے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے جیل جانے کا مشورہ دینے والوں کو دھرنے کے شرکاء کے جذبات کا علم نہیں، گرفتاری کی صورت میں شرکاء کے جذبات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو سکتا ہے ، اسلام آباد انتظامیہ کے ذمہ دار ا فسر کی نام نہ ظاہر کرنے کی شر ط پر گفتگو
جمعہ 17 نومبر 2017 22:46
(جاری ہے)
بعد ازاں حکومت نے انکے تمام مذہبی مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تاہم اب سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے کئی سیاسی پنڈت میدان میں کود پڑے جس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ سامنے آ گیا۔
اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے سیف سٹی کیمروں کو اپ گریڈ کر کے فیض آباد کے مقام پر بیٹھنے کی اجازت دیدی۔ اسلام آباد انتظامیہ کے ذمہ دار افسر نے آن لائن کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پہلے دن سے دھرنے کے شرکاء کی جانب سے سیاسی مقاصد سامنے آنا شروع ہو گئے تھے کیونکہ12مطالبات میں ماسوائے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے کسی کا نام نہیں تھا اس حوالے سے رات گئے پولیس اور انتظامیہ کے رابطے پر مولانا خادم حسین رضوی جن کو پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے گرفتار ہو کر جیل جانے کا مشورہ دیا جاتا رہا کیونکہ مذہبی مطالبات کی منظور ی پر فتحیاب ہونیوالے امیر تحریک لبیک پاکستان خادم حسین رضوی حکمران جماعت سے وابستہ کئی شخصیات کو پنجاب میں کافی ٹف ٹائم دے رہے ہیں ۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے جیل جانے کا مشورہ دینے والوں کو دھرنے کے شرکاء کے جذبات کا کوئی علم نہیں اگر حساس اداروں کی رپورٹ، جس میں عدالت کوبتایا گیا ہے کہ شرکاء کے پاس10سی12 خطرنا ک قسم کے ہتھیارموجود ہیں، امیر خادم حسین رضوی کی گرفتاری کی صورت میں شرکاء کے جذبات کو کنٹرول کرنا مشکل ہو سکتا ہے ، جس سے جانی نقصان کا اندیشہ بھی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اسی افسر کا کہنا تھا کہ اگر گرفتاری کی نوبت آئی تو بھی آئین کے 280میں سی40آرٹیکلز جو کہ عوام کے حقوق سے متعلق ہیں ،کے تحت سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور کروانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.