قندیل بلوچ کے والدین کو مفتی عبدالقوی نے ایک کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی؟ مفتی قوی نے اندرونی کہانی بتادی

جمعہ نومبر 23:40

قندیل بلوچ کے والدین کو مفتی عبدالقوی نے ایک کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی؟ ..
قندیل بلوچ کے والدین کو مفتی عبدالقوی نے ایک کروڑ دینے کی پیشکش کی تھی یا نہیں مفتی قوی نے اندرونی کہانی بتادی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو کہنا تھا کہ انکے خلاف یہ بات بلکل جھوٹ پھیلائی گئی ہے کہ انہوں نے قندیل بلوچ کے والدین کو ایک کروڑ روپے دینے پیشکش کی تھی جبکہ نہ تو وہ اتنے مال دار ہیں اور ہی انکے پاس کوئی جائیداد ہے جو وہ بیچ کر اتنے رقم اکھٹی کرسکیں۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی نے مزید کہا کہ وہ تمام تر الزامات کے حوالے سے اللہ کو حاضر ناضر جان کر کہتے ہیں کہ ان پر جتنے بھی الزامات ہیں اس میں ذرہ برابر بھی صداقت نہیں ہے۔ مفتی عبدالقوی نےمزید کیا کہا جاننے کےلیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :