Live Updates

ممتاز بھٹو کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا اس کا سیاسی حق ہے،حسین ہارون

ہفتہ 18 نومبر 2017 21:49

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2017ء) اقوام متحدہ کے سابق سفیر حسین ہارون نے کہا ہے کہ ممتاز بھٹو کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا یہ اس کا سیاسی حق ہے اس ملک کے اندر ہر ایک کو سیاسی حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ، ممتاز بھٹو نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا بہتر سمجھا ہوگا ، میں سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو 9 سال ہونے والے ہیں مگر انہو ںنے کچھ نہیں کیا ان کے پاس کوئی سسٹم نہیں ہے حکومت خود احتجاج کررہی ہے پر وہ کس کے لیے احتجاج کررہے ہیں جس پارٹی کا خود کا سلوگن ہے روٹی ، کپڑا ، مکان ہے اور اس سلوگن تحت اب چل رہے ہیں تو دوسری جانب وہ خود اقرار کررہے ہیں کہ ہم نے کچھ نہیں کیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی سسٹم نہیں ہے اور نہ ہی وہ کچھ کرسکتے ہیں ، انہو ںنے کہاکہ پیپلز پارٹی والے جو ہتھ کنڈے استعمال کرکے جو برائیاں کی ہیں اب وہ چھوڑ نہیں سکتے ، 60ہزار کروڑ وفاق سے ملے مگر وہ کہاں خرچ ہوئے ہمیں تو گلیوں اور چوراہوں میں نظر نہیں آرہے ہیں ، جس ملک کی گنے کی آدھی سیز ختم ہونے تک شگر ملیں نہیں چلائی جائیں تو پھر اس ملک کا کیا حال ہوگا ، کسان کنگال ہورہا ہے جبکہ سرمائیداروں کی ایک ہٹی نظر آرہی ہے دوسری جانب 20 سال دھان کی فصل کا ایک ہی ریٹ مقرر ہے میں سمجھتا ہوں کہ جس ملک کی ذرعی معاش زراعت ہے جس کے فیصلے صحیح نہیں ہونگے اور ان کو بروقت ادائیگی نہیں کی جائے گی تو پھر ان کا کیا ہوگا ، انہو ں نے کہاکہ کاٹھوڑ سے لیکر جامشور تک ایک کردیا گیاہے باقی ادھر ادھر ہوجائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکارپور کے دوران قوم پرست رہنما شہید اللہ بخش سومرو کے نواسے نعیم سومرو کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے دوران ان کی رہائش گاہ پر کیا ، اس موقعے پر نعیم سومرو ،ایم پی اے امتیازاحمد شیخ ، جیئے سندھ محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض چانڈیو ، اسد سومرو ، ڈاکٹر علی احمد رند ، ڈاڈو طاہر سومرو ، عابد سومرو اور دیگر موجود تھے ، حسین ہارون سے پی پی پی کے خلاف بننے والے سیاسی اتحاد کے سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ پی پی پی کے خلاف جو اتحاد بن رہے ہیں وہ تو وقت ہی ثابت کرے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہے ، انہو ں نے کہاکہ جس ملک میں ادارے فروخت کیے جائیں تو پھر تو تباہی تو آئے گی تباہی ہر طرف ہے اب تو نوکریاں ختم کرکے جائز آمدنی کو بھی ختم کیاجارہاہے ملک میں اب ایسا سسٹم آگیا ہے کہ تبدیلی تیزی سے آرہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات