(ن) لیگ کے اپنے لوگ ہی چوری اور ڈاکے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘فواد چوہدری

شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ حکومت مدت نہیں، عدت پوری کررہی ہے‘گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ(ن) لیگی حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہا ہے اصل میں انکے اپنے لوگ ہی چوری اور ڈاکے میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں ‘ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ حکومت مدت نہیں، عدت پوری کررہی ہے،وزیراعظم اپنامنشی بھی فارغ نہیں کرپارہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ ملک کاوزیراعظم اوروزیرخزانہ کون ہی صحیح جواب پرکروڑ روپے انعام دیں گے،فواد چودھری کا کہناتھا کہ شریف خاندان کے پاس ہرسوال کاجواب سازش ہے،صرف اس سازش کانہیں بتارہے کہ 3ہزارکروڑان کے اکاونٹ میں کیسے آیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کی سیاست ختم ہوچکی ہے وہ جو مر ضی کر لیں دوبار اقتدار میں نہیں آئیں گے۔