ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی

چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئیں ‘ مفتی منیب الرحمن

اتوار 19 نومبر 2017 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) اسلامی سال کے تیسرے مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں 12ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر2017ء کو ہوگی۔

(جاری ہے)

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور ماہرین فلکیات نے شرکت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے چاند کی شہادتیں ملتان، قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں 12 ربیع الاول جمعہ یکم دسمبر کو ہوگی۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے بتایا کہ چاندکی شہادتیں ملتان،قلات، ژوب، جیوانی اور کراچی سے موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :