عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کر دی ہے،

اتوار 19 نومبر 2017 20:22

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) صوبائی وزیر امو رنوجوان جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کیلئے زندگی وقف کر دی ہے۔ شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس فراہم کی، ہمارے مخالفین کو ہمارے ترقیاتی منصوبے ہضم نہیں ہو رہے ،چھچھ پنجاب کی واحد تحصیل ہے جس میں کارپٹ سڑکیں ،سکولوں میں کمپیوٹر لیب کی فراہمی ،سوئی گیس ،بجلی اور دیگر عوامی مسائل حل ہوئے۔

محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے جس طرح ملک کو بحرانوں سے نکالا 2018ء میں عوام انہیں بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے چھچھ کی ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے عوام کو پہلے مایوس کیا اور نہ ہی آئندہ کرینگے چھچھ کے عوام پر کوئی ظلم زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نواحی گائوں جلالیہ میں 1کروڑ 80لاکھ کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے بعد عوامی بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام خان واثق خان ،چیئرمین یاسر خان ،وائس چیئر مین ملک اصغر ،سابق ناظم جاوید خان ودیگر نے کیا تھا تقریب سے چیئرمین یاسرخان ،ملک انصار ،جاوید خان نے بھی خطاب کیا جہانگیر خانزادہ نے کہاکہ جلالیہ سمیت چھچھ بھر میں تعمیر وترقی کے سفر شروع ہو چکے ہیں شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے چھچھ میں سکولوں ،کالجز اور ہسپتالوں کے قیام پر خصوصی توجہ دی ان کے مشن کو پورا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہمارے مخالفین کی سیاست ختم ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے خلاف جس طرح بیان بازی کرتے ہیںاس سے ثابت ہوتاہے کہ انہیں چھچھ کی ترقی پسند نہیں انہوںنے کہا کہ اہلیان چھچھ نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا یہی وجہ ہے کہ پی پی سولہ سے ہمیشہ کامیابی خانزادہ خاندان کو ملی کیونکہ خانزادہ خاندان نے ہی چھچھ میں 1122،کالجز ،سکول اور دیگر تمام سہولیات فراہم کیں انہوںنے کہا کہ جتنی ترقی موجودہ دور حکومت میںہوئی اس کی مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے سی پیک منصوبہ بھی میاں نواز شریف کا قوم پراحسان ہے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ چھچھ میں ترقیاتی کام عوام کی خدمت کیلئے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چھچھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے جس طرح چھچھ میں سوئی گیس فراہم کی اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں 2018ء کے الیکشن میں چھچھ سمیت اٹک بھر سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ۔