طلبا پر تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، ڈاکٹر غزالہ صدیقی

جینیریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس میں، مڈل سیکشن کے سالانہ کھیلوں کا انعقاد،قومی ترانہ اور حلف برداری کی تقریب کے بعد مشعل جلا کر مقابلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 20:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) جینیریشنز اسکول ساؤتھ کیمپس میں، مڈل سیکشن کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔اس پرجوش اور رنگا رنگ تقریب کے مہمانِ خصوصی عتیق ریاض صاحب تھے۔والدین کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور بھرپور تالیوں سے طلبا کی کارکر دگی کو سراہا۔تلاوتِ قرآن پاک،قومی ترانہ اور حلف برداری کی تقریب کے بعد مشعل جلا کر مقابلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

تینوں ہاؤسز،جناح،اقبال اور سید نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔جماعت ہفتم کے طلبا و طالبات کیجسمانی ورزش کے خوبصورت مظاہرے کو والدین نے خوب داد دی۔مختلف دوڑوں کے مقابلے کے دوران طلبا اپنے اپنے ہاؤس کی حوصلہ افزائی کے لیے جوش و خروش سے نعرے لگاتے رہے۔جیتنے والے طلبا و طالبات میں میڈل تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر غزالہ صدیقی نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

انھوں نے والدین کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مہمانِ خصوصی نے اپنی تقریر میں طلبا کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں جینیریشنز اسکول کے موثر کردار کو خوب سراہا۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والے ہاؤس کو ٹرافی پیش کی گئی۔ ان پرجوش اور صحت مندانہ مقابلوں کا اختتام دعائے نور سے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :