مظاہرین پرتشدد سے آگ پورے ملک میں پھیل جائیگی، وزیراعظم کورپورٹ میں انکشاف

دھرنامظاہرین کوڈیڈلائن دینادراصل حکومت کی اپنی آخری لائف لائن ہوتی ہے،احسن اقبال پھنس گئے ،ایک دھرنادوسری طرف توہین عدالت ہے،دھرنے میں کل مزید جماعتیں شامل ہوجائیں گی۔ڈاکٹرشاہد مسعود کاتجزیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 نومبر 2017 00:17

مظاہرین پرتشدد سے آگ پورے ملک میں پھیل جائیگی، وزیراعظم کورپورٹ میں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 نومبر2017ء ) :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کودھرنامظاہرین کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ اگرمظاہرین پرتشدد کیاگیاتوآگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے، دھرنامظاہرین کوڈیڈلائن نہیں حکومت کی اپنی آخری لائف لائن ہوتی ہے،احسن اقبال پھنس گئے ،ایک دھرنادوسری طرف توہین عدالت ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تجزیاتی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مظاہرین کامطالبہ صرف وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کاہے۔

لیکن احسن اقبال پھنس گئے ہیں کچھ عرصہ پہلے تووہ عدالتوں کافیصلہ نہیں مان رہے تھے اب وہ کہتے ہیں کہ عدالت کاحکم ہے ماننا پڑے گاورنہ توہین عدالت لگ جائیگی۔جبکہ اس کے برعکس ان کے پرانے وزیراعظم نوازشریف عدالتوں کوآج بھی سرعام گالیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہدمسعود نے بتایاکہ کل ربیع الاول کاچاندنظرآگیاہے مزید اہلسنت جماعتیں دھرنے میں شامل ہوجائیں گی ۔

حکومت پربحران دربحران بڑھتاجارہاہے۔کراچی میں دھرناشروع ہوگیاہے ان کاجذبہ مزیدبڑھتاجارہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ احسن اقبال پھنس گئے ہیں وہ ایک طرف کہتے ہیں دھرناختم کردودوسری جانب ڈیڈلائن دے دیتے ہیں۔حکومت دھرنامظاہرین کوڈیڈلائن نہیں دراصل آخری لائف لائن دیتی ہے۔اسی طرح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورپورٹ دی گئی ہے کہ اگرمظاہرین پرتشدد کیاگیاتوآگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔کیونکہ مظاہرین کامطالبہ صرف وزیرقانون زاہد حامد کے استعفیٰ کاہے۔
مظاہرین پرتشدد سے آگ پورے ملک میں پھیل جائیگی، وزیراعظم کورپورٹ میں ..