دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،

حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے،اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 12:32

دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے دھرنا حکومتی کمزوری اوررٹ ختم ہونے کی نشانی ہے،حکومت کو اگر ایکشن نہیں لینا ہے تو حکومت چھوڑ دینی چاہیے،حکومت اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی، دھرنے سے لوگوں کو پریشانی ہے جو قابل افسوس ہے۔ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو میں پی پی کے سینئر رہنما نے کہاکہ حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،وہ اپنی آئینی طاقت بھی استعمال نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف نے ریفرنڈم کی بات کی ہے تووہ خودغیرآئینی راستے پرجارہیہیں،نوازشریف کوآئینی راستہ اختیارکرنا چاہیے۔ عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں، وقت سے پہلے الیکشن کامطالبہ غیر ضروری ہے۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کونوازشریف نے خود باہر جانے کی اجازت دی،احتساب برابری کی بنیاد پر ہوناچاہیے۔نواز شریف غیر آئینی طرف جارہے ہیں، جس سے وہ مزید پھنس جائیں گے۔انہوں نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی،تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔