کراچی کو کچرے سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ضلع وسطی سے اب ضلع کورنگی سے کچرا اٹھانے کا آغاز کریں گی,میئرکراچی وسیم اختر

آٹھ سالوں سے لاکھوں ٹن کچرا جمع ہے، سرکاری و نجی شعبے سے تعاون کو خوش آمدید کہیں گے، خطاب

منگل 21 نومبر 2017 20:48

کراچی کو کچرے سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ضلع وسطی سے اب ضلع کورنگی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2017ء) میئرکراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی کو کچرے سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے، ضلع وسطی سے کچرا سے نجات دلانے کے بعد اب ضلع کورنگی سے کچرا اٹھانے کا آغاز کریں گے جہاں گزشتہ آٹھ سالوں سے لاکھوں ٹن کچرا جمع ہے، سرکاری و نجی شعبے سے جو بھی تعاون کا ہاتھ بڑھائے گا اسے خوش آمدید کہیں گے حکومت کے ساتھ ساتھ شہری بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ہم سب مل کر اپنے شہر کوصاف ستھرا اورسرسبز بنائیں گے، یہ بات انہوں نے بحریہ ٹائون کے تعاون سے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے اختتام پر بلدیہ وسطی کی جانب سے منعقدہ تقریب اظہار تشکر سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکر علی، جنرل منیجر بحریہ ٹائون کمانڈر ذوالفقار میمن، کموڈور ریٹائرڈ نعیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کچرے کی صفائی پر ضلع وسطی کے مکینوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ مہینے کی قلیل مدت میں بلدیہ وسطی کی حدود سے 2 لاکھ ٹن کچرے کا بیک لاگ ختم کرنابحریہ ٹائون اوربلدیہ وسطی کا بڑا کارنامہ ہے ، جس کے دوران لیاقت آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، بفرزون سمیت کئی گنجان آباد علاقوں میں صفائی کی گئی، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹائون ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لئے تگ و دو کرتے ہیں اور اس کارخیر کی ذمہ داری اٹھانا بھی اس بات کا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے گلیاں، سڑکیں اور اطراف کا علاقہ صاف ستھرا رکھنے کے لئے گھروں کا کچرا گلیوں اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے تھیلوں میں بھر کر مقررہ جگہ پر پھینکنے کی عادت اپنانا ہوگی جبکہ دکانداروں کو بھی اپنا کوڑا فٹ پاتھ کے بجائے کچرا دانوں میں ڈالنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، بحریہ ٹائون کے تعاون سے ضلع وسطی میں صفائی مہم کامیاب رہی، بہت سے مقامات سے کچرا صاف کیا گیا ہے اس مہم میں دو لاکھ ٹن کچرا اٹھایا گیا ہے جو علاقے صاف ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں نے سکون کا سانس لیا ہے، اس کے بعد ہم ڈسٹرکٹ کورنگی میں صفائی مہم کا آغاز کریں گے، بحریہ نے ایک دفعہ مدد کردی ہے اب ذمہ داری ہم پر ہے، اس موقع پر چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بحریہ ٹائون کے روح رواں ملک ریاض، ان کی ٹیم اور بلدیہ وسطی کے شعبہ سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اور تمام یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ بلدیہ وسطی سے لاکھوں ٹن کچرے کا بیک لاگ صاف کرنا اور تنگ اور تاریک گلیوں میں برسوں سے جمع شدہ کچرے کا ڈھیر صاف کرنا آسان نہ تھا اگر یہ سب مل کر باہمی تعاون، لگن اور محنت سے کام نہ کرتے۔

(جاری ہے)

بحریہ ٹائون کے کموڈور(ر) نعیم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹائون کے روحِ رواں ملک ریاض نے جو ہدایت کی اٴْس پر خلوصِ نیت سے بلدیہ وسطی کے چیئرمین کی خواہش کے مطابق عمل کیا تاکہ ضلع وسطی کو صاف ستھرا ضلع بنادیا جائے۔وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل سید شاکر علی نے کہا کہ صفائی مہم بہترین باہمی تعاون کاثمر ہے جس کی بناء پرآج ضلع وسطی صاف ستھرا نظر آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :