Live Updates

ن لیگی ارکان کوجمہوریت کا تمسخراڑانےپرسرشرم سےجھکا لینے چاہئیں،عمران خان

نااہلی کے باوجود نوازشریف کوپارٹی سربراہ رکھنےکی منظوری دی،ن لیگ نےقوم کو پیغام دیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں،نوازشریف کو قانون سے بالا ترثابت کر نے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 نومبر 2017 20:44

ن لیگی ارکان کوجمہوریت کا تمسخراڑانےپرسرشرم سےجھکا لینے چاہئیں،عمران ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگی ارکان کوجمہوریت کا تمسخراڑانے پرسرشرم سے جھکا لینے چاہئیں،نااہلی کے باوجود نوازشریف کوپارٹی سربراہ رکھنےکی منظوری دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی عمران خان نے قومی اسمبلی میں الیکشن ترمیمی بل 2017ء کو مسترد کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اراکین اسمبلی نے الیکشن قانون میں ترمیم کی مخالفت کی۔

نااہلی کے باوجود نوازشریف کوپارٹی سربراہ رکھنےکی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ارکان کوجمہوریت کا تمسخراڑانے پرسرشرم سے جھکا لینے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن نے آج قوم کو پیغام دیا کہ کرپٹ ہونے میں کوئی برائی نہیں۔ ن لیگ نے اپنے لیڈر کو قانون سے بالا ترثابت کر نے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

جبکہ آئین میں ہے کہ نااہل شخص پارٹی کاسربراہ نہیں بن سکتا۔

واضح رہے قومی اسمبلی کی اکثریت سے فیصلہ دیاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی کے سربراہ رہیں گے،قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی کانااہل شخص کوپارٹی صدرنہ بنانے کابل مستردکردیا،ایوان میں 163ارکان نے اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت جبکہ 98ارکان نے حمایت میں ووٹ دے دیا،تاہم ظفراللہ جمالی نے حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔ اسپیکر سردارایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا۔جس میں پیپلزپارٹی نے الیکشن ترمیمی بل 2017ء قومی اسمبلی میں پیش کیا۔بل پرایوان میں رائے شماری کروائی گئی ۔حکومتی اور اتحادی ارکان کی اکثریت نے بل مسترد کردیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات