مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پرحکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی

وزیر اعظم کا خورشید شاہ سے رابطہ ،ْ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار معاملہ میرے اختیار سے باہر پارٹی قیادت سے رابطہ کریں ،ْخورشید شاہ نے وزیر اعظم کا پیغام پارٹی قیادت تک پہنچا دیا

بدھ 22 نومبر 2017 14:02

مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پرحکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2017ء) مردم شماری پر حلقہ بندیوں کے معاملے پرحکومت نے پیپلز پارٹی سے مدد مانگ لی اس س سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے رابطہ کیا ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خورشید شاہ سے درخواست کی ہے کہ پیپلز پارٹی قانون سازی کیلئے سینٹ میں ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے خورشید شاہ سے ملاقات میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی درخواست کی ۔خورشید نے کہا کہ وزیر اعظم آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا چاہتے یا فون پر رابطے کے خواہشمند ہیں جس پر وزیر اعظم نے جواب دیا کہ معاملہ میرے اختیار سے باہر پارٹی قیادت سے رابطہ کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آپ ہی ہمارا اپنی قیادت سے رابطہ کروا دیں جس پر خورشید شاہ نے کہاکہ قیادت تک آپ کا پیغام ہی پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتا بعد ازں اپوزیشن لیڈر خورشید شناہ نے زیراعظم کا پیغام قیادت تک پہنچا دیااور کہاکہ بہتر ہے حکومت تحریری طور پر قیادت کو اپنی تجاویز اور درخواست کرے ۔