فیصل آباد کے تھانہ سٹی کے ایس ایچ اومنصور صادق گرفتار

جمعرات نومبر 12:15

فیصل آباد کے تھانہ سٹی کے ایس ایچ اومنصور صادق گرفتار
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) ::فیصل آباد کے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او منصور صادق کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق منشیات کی روک تھام میں نا کامی پر منصور صادق ا یس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ،کارروائی اعلی افسران کے احکامات پر کی گئی ہے بتایا جا رہا ہے کہ اس منصور صادق کے ہوتے ہوئے شہر بھر میں منشیات کے اڈوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی روک تھام کے لئے ان جرائم پیشہ لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

منصور صادق کے منشیات فروش لوگوں کے ساتھ رابطے ہونے کے انکشافات بھی رہے ہیں 

متعلقہ عنوان :