غیر ملکی قرضوں کی واپسی آئی ایم ایف سے ادھار لئے بغیر نا ممکن

جمعرات 23 نومبر 2017 16:02

غیر ملکی قرضوں کی واپسی آئی ایم ایف سے ادھار لئے بغیر نا ممکن
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) :معیشت کو بہتر کرنے کے حوالے سے سابق وزیر خزانہ اور حکومت کے تمام دعوے جھوٹے نکلے ،غیر ملکی قرضوں کی واپسی آئی ایم ایف سے قرضہ لئے بغیر نا ممکن بن گئی ہے ،غیر ملکی قرضوں کی واپسی نہ ہونے کی صورت میں مزید 2سوارب کے قریب قرض دینا پڑے گا اور اس وقت پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 14بلین ڈالر ہیں ۔

اگلے سال قرضوں کی ادائیگی کے لئے عوام پر مہنگائی کا بم گرائے جانے کا سوچا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی قرضوں کی مد میں پاکستان نے 17بلین ڈالر اس سال ادا کرنے ہیں جس کی ادائیگی میں ایک ماہ کا وقت رہ گیا ہے اگر حکومتی خزانے کو دیکھا جائے تو اس میں اتنی سکت نہیں ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ لئے بغیر ان کی ادائیگی کو ممکن بنا سکیں اور پاکستانی عوام پر مہنگائی کا سب سے بڑا بم گرایا جائے گا ۔

قومی اخبار کے مطابق ایک پالیسی یہ بھی ہے کہ اگر آئندہ حکومت نہیں ملتی تو یہ سارا بوجھ آئندہ کی حکومت میں پڑ جائے گا ۔معروف معیشت دان ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان پر17بیلن ڈالر ہیں جبکہ ہمارے ذخائر 14بلین ڈالر ہیں اس وقت ہمیں قرضوں کی ادائیگی کے لئے مزید تین بلین ڈالر درکار ہیں جو کہ آئی ایم ایف سے قرض لئے بغیر ادائیگی ممکن نہیں ۔ 

متعلقہ عنوان :