آفاق احمد اور عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی دلائل کے لیئے مہلت طلب ،13 دسمبر کو تیاری کے ساتھ پیش ہوں، عدالت

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

آفاق احمد اور عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ملتوی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پبلک پراسیکیوٹر کی مہلت طلب کرنے پر 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد اور ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عامر خان اور آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے 13 دسمبر تک وکلا کو تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل کمپلس نے آفاق احمد اور عامر خان کو عمر قید سنائی تھی۔ عدالت نے آفاق احمد اور عامر خان کو شہری کے اغوا کے بعد قتل کے جرم میں سزا سنائی تھی۔ دونوں رہنما عدالت سے ضمانت پر ہیں اور سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں رہنماوں نے لانڈھی میں ضمنی اتخابات کے دوران ایم کیوایم کارکن فاروق اغوا کرایا۔ فاروق کو بعد میں قتل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :