وزیر اعظم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر 6دسمبر کو سر کل لورہ کا دورہ کریں گے

جمعرات نومبر 16:55

وزیر اعظم ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دعوت پر 6دسمبر کو سر کل لورہ کا دورہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر اعظم اسلامی جمہور یہ پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں سر کل لورہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ڈپٹی سپیکر کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے 6دسمبر کو سر کل لورہ کا دورہ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔وزیراعظم اپنے دورے کے دوران لورہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میںوہ سر کل لورہ اور ملحقہ یونین کونسلوں کے لیے اہم تر قیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :