ہمارا جینا مرنا عوام کیساتھ ہے، جب تک سانس میں سانس ہے عوام کی خدمت کرتے رہینگے‘شہبازشریف
سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے کے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مسلم لیگ (ن) کو جب اقتدار ملا تو ملک معاشی طور پر تباہ حال تھا،18، 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی بدامنی کی آگ ہر طرف پھیلی ہوئی تھی، مسلم لیگ (ن) کی انتھک محنت کے باعث اندھیرے دور ہوئے ہیں، امن واپس آیا ہے دھرنا دینے والے سیاسی عناصر نے عوام کے مسائل بڑھانے کی کوشش کی، ہم نے اقدار کی سیاست کو ترجیح دی ہے‘اراکین اسمبلی سے گفتگو
جمعرات 23 نومبر 2017 19:01
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور دور دراز علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جب اقتدار ملا تو ملک معاشی طور پر تباہ حال اور اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔18، 18گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی اور بدامنی کی آگ ملک میں ہر طرف پھیلی ہوئی تھی۔دہشت گردی اور توانائی بحران نے معیشت کو بری طرح متاثر کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتھک محنت کے باعث ملک سے اندھیرے دور ہوئے ہیں اور آج لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور قصہ پارینہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور قوم کو امن ملا ہے جس سے تجارتی ،معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سواچار برس کے دوران دیانت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے طے کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار یاافراتفری کی سیاست کی رتی بھربھی گنجائش نہیں۔قومی یکجہتی اوراتحاد کی جتنی اہمیت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔ دھرنا دینے والے سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام کی تکالیف اور مسائل بڑھانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے ہیں اور صوبہ بھر میں ترقیاتی منصوبوںکا جال بچھایا گیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے خوشحالی کا دور دورہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عوام ترقی کے عمل کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے اپنا تمام وقت دھرنوں اور منفی سیاست میں برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ شعبدہ بازی ، دھرنے اور الزامات کی سیاست عوام کی خدمت نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے اور ہم عوام کی خدمت عبادت سمجھ کرکررہے ہیں ۔ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور جب تک سانس میں سانس ہے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل عوام کی امانت ہیں اور ایک ایک پائی دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کررہے ہیں ۔توانائی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل پر دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔آئندہ انتخابات میں عوام دھرنا سیاست کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پرامن، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے اوراس منزل کے حصول کی جانب تیزی سے رواں دواں ہیں۔ وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کو تلقین کی کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔وزیراعلیٰ سیملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر، اراکین صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض، جاوید علائوالدین ساجداور میاں مناظر حسین رانجھا شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.