سابق صدر آصف علی زرداری سے خورشید شاہ کی

ملاقات، وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات بارے آگاہ کیا،مسلم لیگ (ن) کے حالیہ رابطوں پر بریفنگ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آپ سے ملاقات یا فون پر بات کی درخواست کی ہے، اپوزیشن لیڈر

جمعرات 23 نومبر 2017 22:21

سابق صدر آصف علی زرداری سے خورشید شاہ کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) سابق صدر وشریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی ، خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آپ سے ملاقات یا فون پر بات کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آصف علی زرداری سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خورشید شاہ نے آصف علی زرداری کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا اور (ن) لیگ کے حالیہ رابطوں پر بھی آصف علی زرداری کو بریفنگ دی ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آپ سے ملاقات یا فون پر بات کی درخواست کی ہے ۔