شاہنواز رانجھا نے پارٹی ا ٓفس پر قبضہ کرلیا ، شیخ رشید کا الزام

دفتر کا فرنیچر، کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی ان کے قبضے میں ہے ،مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ سول لائنز کو درخواست دے دی شیخ رشید نے اٴْن پر غلط الزام لگایا ،ْ اٴْن کا اس پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،ْ سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعرات 23 نومبر 2017 22:45

شاہنواز رانجھا نے پارٹی ا ٓفس پر قبضہ کرلیا ، شیخ رشید کا الزام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہورمیں ان کے پارٹی آفس پر وزیر مملکت محسن شاہنواز رانجھا نے قبضہ کرلیا ہے ،ْدفتر کا فرنیچر، کمپیوٹرز اور دیگر سامان بھی ان کے قبضے میں ہے جبکہ مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ سول لائنز کو درخواست دے دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈیوس روڈ پر عوامی مسلم لیگ کا دفتر جس پلازہ میں واقع ہے اس کے مالک کو 2 لاکھ روپے ایڈ وانس اور8 سال سے ماہانہ کرایا دیا جا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دفتر کو خالی کرنیکے معاملے پر مالک سے تنازع چل رہا تھااور عدالت کے حکم امتناعی پر کرایہ رینٹ کمشنر لاہور کو جمع کرایا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدنے کہا کہ پلازہ مینجر نے عوامی مسلم لیگ کے دفتر کو ڈبل لاک کردیااور فرنیچر سمیت دفتر کا سارا سامان قبضے میں لے لیا اورمحسن شاہنواز رانجھا سے رابطہ کر نے کو کہاتاہم جب محسن شاہنواز رانجھا سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون ہی نہیں سنا ۔انہوںنے کہاکہ محسن شاہنوا ز رانجھا اوران کے 10 ساتھیو ں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست دیدی ہے۔ادھر محسن شاہنوا ز رانجھا کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے اٴْن پر غلط الزام لگایا ہے جبکہ اٴْن کا اس پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :