کراچی میں پاک بحریہ کی ڈ ا ئیونگ آپریشن ، ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی

جمعرات 23 نومبر 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نے کراچی میںڈائیونگ آپریشن کرتے ہوئے بفرزون کے نالے سمن آباد میں ڈوبنے والے بچے کی نعش نکال لی۔نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لئے ڈائیونگ آپریشن کی انجام دہی کے لئے پاک بحریہ نے اپنے غوطہ خوروں کی ٹیم بھیجی ۔

(جاری ہے)

غوطہ خوری کے ایک طویل اور سخت آپریشن کے بعد نالے میں ڈوبنے والے بد قسمت بچے کی نعش نکال کر والدین کے حوالے کی گئی۔

پاک بحریہ نے کراچی کے سائٹ ایریا کے ہارون آباد نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش کے لئے غوطہ خوری کا آپریشن کرنے کے لئے بھی ایک دوسری ٹیم روانہ کی ۔ یہ ڈائیونگ آپریشن جاری ہے۔پاک بحریہ ضرورت کے وقت شہری انتظامیہ کی درخواست پر سول آبادی میں انسانی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار اور پیش پیش رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :