گمبٹ بائی پاس پر حادثہ،ایک درجن سے زائد مسافر زخمی ہو گئے

جمعرات 23 نومبر 2017 22:20

سکھر۔ 23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) گمبٹ بائی پاس کے مقام پر سی این جی اسٹیشن کے سامنے ٹریلر کار کو بچانے کی کوشش میں مسافر ویگن سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ویگن میں بیٹھے ایک درج سے زائد مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طورپر گمبٹ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تین مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امدا دکے بعد رخصت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں حسین بخش بھٹی، نبی بخش جامڑو، حیدر بخش،محمد جمن شیخ، اسماعیل و دیگر شامل ہیں، علاوہ ازیں ہنگورجہ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک خاتون جانبحق ہو گئے جبک ایک فرد حسن بخش سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہنگورجہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :